Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا نے 2023 کے لیے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزدگی کا اعلان کر دیا

Now Reading:

فیفا نے 2023 کے لیے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزدگی کا اعلان کر دیا

فیفا نے سال 2023 کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزدگی کا اعلان کر دیا ہے جس میں لوئنل میسی اور ایرلنگ ہالینڈ بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال کے فاتح لیونل میسی نے ایم ایل ایس کلب انٹر میامی کے لئے اپنی حالیہ عمدہ فارم کے بعد ایوارڈ کی نامزدگی میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ کی بہترین کھلاڑی ایٹانا بونمتی اور ان کی اسپین کی ساتھی جینی ہرموسو کو فیفا کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے.

جبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹریبل جیتنے والی چھ کھلاڑیوں کے نام مردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

بونمتی اور ان کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے تین ساتھی بشمول ہرموسو خواتین کی بہترین کھلاڑی کے لیے 16 نامزدگیوں میں شامل تھے۔

Advertisement

سڈنی میں ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالز کی جانب سے ہونٹوں پر زبردستی بوسہ دیے جانے کے بعد ہرموسو حال ہی میں سرخیوں میں ہیں۔

اس کے بعد روبیالز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ جنسی استحصال کے الزام میں عدالت میں پیش ہوں گی۔

مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ اور جولین الواریز اور مڈفیلڈرز کیون ڈی برائن، روڈری اور برنارڈو سلوا مردوں کے انعام کی دوڑ میں شامل ہیں۔

بارسلونا روانگی سے قبل سٹی کے ساتھ پریمیئر لیگ، ایف اے کپ اور چیمپیئنز لیگ کا ٹریبل جیتنے والے ایلکے گنڈوگان کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ورلڈ کپ جیتنے والی اسپین کی کوچ جارج ویلڈا کو بہترین خواتین کوچ کو بھی نامزدگی کا پروانہ ملا ہے۔

مردوں کی فہرست میں مین سٹی کے باس پیپ گارڈیولا، انٹر میلان کے کوچ سیمون انزاگی اور اینگے پوسٹکوگلو شامل ہیں۔

Advertisement

خواتین کی بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگی:

ایٹانا بونمتی (اسپین)، لنڈا کیسیڈو (کولمبیا)، ریچل ڈیلی (انگلینڈ)، کادیدیاتو ڈیانی (فرانس)، کیٹلن فورڈ (آسٹریلیا)، میری فاؤلر (آسٹریلیا)، ایلکس گرین ووڈ (انگلینڈ)، جینی ہرموسو (اسپین)، لنڈسے ہوران (امریکہ)، امانڈا ایلسٹیڈ (سویڈن)، لارین جیمز (انگلینڈ)، سیم کیر (آسٹریلیا)، میپی لیون (اسپین)، ہینتا میازاوا (جاپان)، سلمیٰ پرالولولو (اسپین)، کیرا والش (انگلینڈ)۔

مردوں کے بہترین کھلاڑیوں کے نامزد:

جولین الواریز (ارجنٹینا)، مارسیلو بروزووچ (کروشیا)، کیون ڈی برائن (بیلجیئم)، ایلکے گنڈوگان (جرمنی)، ایرلنگ ہالینڈ (ناروے)، روڈری (اسپین)، خویچا کوراتسخیلیا (جارجیا)، کیلین ایمباپے (فرانس)، لیونل میسی (ارجنٹینا)، وکٹر اوسیمین (این جی آر)، ڈیکلن رائس (انگلینڈ)، برنارڈو سلوا (پرتگال)۔

خواتین کے بہترین کوچ کے لیے نامزد شخصیات:

پیٹر گرہارڈسن (ایس ڈبلیو ای)، جوناٹن گیرالڈیز (ای ایس پی)، ٹونی گسٹاوسن (ایس ڈبلیو ای)، ایما ہیز (انگلینڈ)، سرینا ویگمین (این ای ڈی)

Advertisement

مردوں کے بہترین کوچ کے نام:

پیپ گارڈیولا (اسپین) سائمنی انزاگی (اٹلی) اینجی پوسٹوکوگلو (آسٹریا) لوسیانو اسپیلیٹی (اٹلی) ژاوی (اسپین)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر