
آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون سپریم کورٹ میں چیلنج
چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے آفیشل سکریٹ ایکٹ،آرمی ترمیمی ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ شعیب شاہین کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت درخواست دائر کی۔
درخواست میں صدر مملکت، وفاق اور قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیا جائے، کیس کے حتمی فیصلے تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ،آرمی ترمیمی ایکٹ معطل کیا جائے۔
آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت سوشل میڈیا پر وضاحت کر چکے ہیں انھوں نے دونوں قوانین کی منظوری نہیں دی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خفیہ اداروں کو بغیر وارنٹ کسی بھی گھر میں گھس کر تلاشی لینے کا اختیار دینا غیر آئینی ہے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔
واضح رہے سندھ بارکونسل نے بھی آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، سندھ بارکونسل نے سپریم کورٹ میں دائر خواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دونوں قوانین پر صدر نےدستخط نہیں کیے لہذٰا قوانین غیرآئینی قرار دیئےجائیں۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ آفیشل سکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سےمتصادم ہیں دونوں ایکٹ پرصدر کے دستخط نہ کرنےکی بنیاد پر کالعدم قرار دیا جائے۔
خیال رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واضح تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News