
حکام کا کہنا ہے کہ نیتھانیل ویلٹ مین نے 2021 میں اونٹاریو میں جان بوجھ کر مسلمان خاندان کو نشانہ بنایا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ٹورنٹو سے تقریبا 200 کلومیٹر (125 میل) مغرب میں واقع لندن میں 6 جون 2021 کو ہونے والے حملے میں فرسٹ ڈگری قتل کے چار الزامات اور اقدام قتل کے ایک الزام کا سامنا کرنے والے نتھانیل ویلٹ مین کے خلاف منگل کو جیوری کا انتخاب شروع ہوگا۔
کینیڈا بھر میں مسلم کمیونٹی کے ارکان اور انسانی حقوق کے علمبردار انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ 2021 میں اونٹاریو صوبے میں جان بوجھ کر ایک مسلم خاندان کو کچلنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہونے والی ہے۔
46 سالہ سلمان افضال، ان کی 44 سالہ اہلیہ مدیحہ، ان کی 15 سالہ بیٹی یمنا اور سلمان کی والدہ 74 سالہ طلعت چہل قدمی کے دوران پک اپ ٹرک کی زد میں آنے سے جاں بحق ہوگئے۔ جوڑے کا نو سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔
اس وقت حکام نے کہا تھا کہ اس خاندان کو ان کے اسلامی عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد انہوں نے ویلٹمین پر “دہشت گردی” کے جرائم کا الزام عائد کیا ہے۔
نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمانوں کی وکالت کرنے والے گروپ نے پیر کی سہ پہر ایک بیان میں کہا کہ ہم اس مقدمے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News