
جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین ہاشم آملہ نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے نام بتا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے والی اپنی چار ٹیموں کا انتخاب کیا ہے۔
میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین ہاشم آملہ نے بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کو چار ٹیموں کے طور پر منتخب کیا جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
ہاشم آملہ نے کہا کہ میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ساتھ جاؤں گا۔
5 اکتوبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا اور آخری وارم اپ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News