بلوچستان کے علاقے مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں ہونے والے خودکش حملہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے سی ٹی ڈی تھانہ میں نا معلوم حملہ آوروں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشتگردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
بزدل دہشتگردوں نے مستونگ کو لہو لہو کردیا
عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر خود کش حملہ
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #Quetta pic.twitter.com/SqtV0Wgdow— BOL Network (@BOLNETWORK) September 30, 2023
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مستونگ خودکش حملہ کی تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے، خود کش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کرلیا گیا ہے، حملہ آور کے جسمانی اعضاڈی این اے کیلئے بجھوائے جا رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مستونگ میں دھماکےمقام کےاطراف کی جیوفینیسنگ بھی کروائی جارہی ہے، قانون نافذکرنےوالےاداروں کیساتھ واقعہ کےمختلف پہلووں کاجائزہ لیاجارہاہے، واقعہ میں ملوث ہونے کےالزام میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
مستونگ میں جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ 66 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News