
شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب آج ہوگی
سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں شاہین آفریدی، ان کے اہل خانہ، رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر شاہین اور انشا کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں شادی کے لیے شاہد آفریدی کے گھر کو سجایا گیا ہے اور ایک ویڈیو میں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کو دیگر مہمانوں کے ساتھ کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ویڈیو میک اپ آرٹسٹ فرقان کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن کو دکھایا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ تصویر انشا یا اقصیٰ آفریدی کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انشا اور شاہین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی اور ولیمے کے تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News