
سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا اور صدارتی کور آرڈینیٹر چوہدری امجد محمود کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ضلع میرپور میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور عوامی فلاح و بہبود کے حامل دیگر جاری منصوبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ راجہ نوید اختر گوگا نے اس سلسلہ میں درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں کے حوالے سے بھی صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جب میں نے صدر ریاست کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے اب جبکہ آزاد کشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی ادارے فعال ہو چکے ہیں تو میں اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں فنڈز کی فراہمی کے لیے حکومت سے بات کروں گا۔
بلدیاتی ادارے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا صحیح ثمر عام لوگوں تک پہنچ سکے۔
ملاقات میں نو تعینات شدہ صدارتی کورآرڈنیٹر چوہدری امجد محمود نے بحیثیت صدارتی کوآرڈینیٹر مقرر کیے جانے پر سلطان محمود چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اپنی تعیناتی کو درست ثابت کرتے ہوئے نہ صرف میرپور کے عوام بلکہ آزاد کشمیر میں عوامی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
سلطان محمود چوہدری نے راجہ نوید اختر گوگا اور چوہدری امجد محمود کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کرائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News