Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھاد کی صنعت کو گیس کی سپلائی بلاتعطل برقرار رکھی جائے گی، گوہر اعجاز

Now Reading:

کھاد کی صنعت کو گیس کی سپلائی بلاتعطل برقرار رکھی جائے گی، گوہر اعجاز
ڈاکٹر گوہر اعجاز

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ کھاد کی صنعت کو گیس کی سپلائی بلاتعطل برقرار رکھی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق تجارت، صنعت اور پیداوار کے وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے آج فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی سیکرٹری برائے صنعت، ممتاز کھاد تیار کرنے والے اداروں اور وزارت کے حکام نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ‘ربیع’ سیزن کے لیے کھاد کا 3.3 ملین ٹن کا ذخیرہ موجود ہے، پورے سیزن کے لیے زرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے کھاد موجود ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کے لیے موجودہ سیزن کے لیے کھاد کی کسی بھی قسم کی کمی نہ ہے، کھاد کی صنعت کو گیس کی سپلائی بلاتعطل برقرار رکھی جائے گی جس کا مقصد کھادوں کی بروقت فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی مدد کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی کہ کسانوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھادوں تک رسائی حاصل ہو جبکہ اس اقدام کا مقصد کسانوں کو کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ سے بچانا ہے،کسی بھی فرد یا ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو زیادہ قیمتوں پر کھاد فروخت کرتے ہوئے پائے گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر تجارت، صنعت اور پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا ایجنڈا بھی رکھا جائے گا، یہ زرعی شعبے کو سپورٹ کرنے اور ملک بھر کے کسانوں کے لیے ‘ربیع’ کے کامیاب فصل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی لگن کو واضح کرتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر