
توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری
عدالت نے توشہ خانہ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی مرکزی اپیل اورواپس لینےکی درخواست 13 ستمبرمقررکرنےکاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے کے خلاف مرکزی اپیل 13 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے 13 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی مرکزی اپیل اور واپس لینے کی درخواست مقرر کرنے کا حکم دیا۔
الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے استفسارکیا کہ آپ نے اپیل واپس لینے کی دوسری درخواست دائر کی ہے؟ جس پر وکیل علی ظفرنے جواب دیا کہ اپیل واپس لینے کی پہلی درخواست کو زیرالتواء کافی وقت ہو گیا ہے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے۔ وکیل علی ظفرنے جواب دیا کہ استدعا ہے کہ ہماری اپیل واپس لینے کی درخواست مقرر کر دی جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے فوری بعد آپ کا مرکزی کیس ہی مقرر کر دیتے ہیں۔
اپیل اور پہلی درخواست مقرر ہونے کے باعث نئی درخواست پر دلائل نہیں دیے گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News