
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں میدان میں زیادہ نمی کی وجہ سے ون ڈے مقابلہ مزید دلچسپ ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مابق 50 اوورز پر مشتمل یہ میگا ایونٹ اگلے جمعرات سے 10 شہروں میں شروع ہوگا اور 48 میں سے 6 میچوں کو چھوڑ کر باقی تمام میچ ڈے اینڈ نائٹ مقابلے ہوں گے۔
بھارت میں عام طور پر غروب آفتاب کے بعد میدان میں زیادہ نمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے گیند نم اور پکڑنا مشکل ہوجاتا ہے۔
راجکوٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھارت کی 66 رنز سے شکست کے بعد ڈریوڈ نے کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اور بہت سے مقامات ہیں لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ نمی (اوس) ہر جگہ ایک جیسی ہوگی۔
راہول ڈریوڈ نے کہا کہ ہر مقام اور ہر دن مختلف ہوگا اور نمی (اوس) کے ساتھ پیش گوئی کرنا سب سے مشکل چیزوں میں سے ایک ہے.
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ میچوں کے آگے بڑھنے پر اوس بنیادی طور پر بولرز اور فیلڈرز کو متاثر کرتی ہے ، جس کے نتیجے میں زیادہ تر کپتان ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
بھارت کے سابق کپتان ڈریوڈ نے کہا کہ انہوں نے ایسے میدانوں میں میچ کھیلے ہیں جہاں ایک دن پہلے میدان بھیگ جاتا تھا لیکن میچ کے وقت تک وہ خشک ہو جاتے تھے۔
راہول ڈریوڈ نے کہا کہ جیسے جیسے ٹورنامنٹ جاری رہے گا، کچھ مقامات پر نمی کا اہم کردار ہو گا اور کچھ مقامات پر ایسا نہیں ہوسکتا ہے جو میگا ایونٹ کو مزید دلچسپ بنانے جا رہا ہے.
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News