Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2023، جے شاہ کی ضد کے باعث ہائی وولٹیج میچ کل تک کے لیے ملتوی

Now Reading:

ایشیا کپ 2023، جے شاہ کی ضد کے باعث ہائی وولٹیج میچ کل تک کے لیے ملتوی

ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والا میچ کل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا بارش کے باعث کل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا، جے شاہ کی ضد کے باعث ایونٹ کا مزہ کرکرا ہو گیا ہے۔

کولمبو میں ممکنہ برساتوں کی پیش گوئی کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے ایشیا کپ کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی، جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کے دونوں میچز بارش کی وجہ سے ملتوی ہوئے ہیں۔

Ruchira Palliyaguruge appears to be pointing out the problem areas on the ground to the Pakistan camp, Pakistan vs India, Asia Cup Super Four, Colombo, September 10, 2023

آج سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے لیکن بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، ملتوی شدہ میچ کل دوبارہ اسی مقام سے شروع کیا جائے گا جہاں سے روکا گیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک کولمبو میں شدید برساتوں کی پیش گوئی کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل سے درخواست کی تھی کہ سری لنکا میں موسم برسات کے سیزن کے باعث ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا جائے۔

Will there be more play today? Rohit Sharma and Rahul Dravid get an update from the umpires, Pakistan vs India, Asia Cup Super Four, Colombo, September 10, 2023

لیکن جے شاہ نے پی سی بی کی درخواست پر کان نہ دھرے اور ایونٹ کو کسی دوسرے مقام پر ملتوی کرنے سے انکار کر دیا۔

جے شاہ کی اس بے معنی ضد کی وجہ سے براڈ کاسٹرز کو اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ پاک بھارت میچ نہ ہونے سے شائقین میں بھی شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

آج بھارت نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔

Advertisement

وکٹ پر ویرات کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں جو کل دوبارہ اپنی اننگ کا آغاز کریں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر