Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذکاء اشرف نے دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط تعلقات کی امید لگا لی

Now Reading:

ذکاء اشرف نے دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط تعلقات کی امید لگا لی

ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈ ز کے درمیان مضبوط تعلقات ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ مضبوط تعلقات ہوں گے۔

بی سی سی آئی کے وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی اور بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا شامل ہیں۔

بی سی سی آئی کے وفود کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایشیا کپ اس وقت پاکستان کے ساتھ ساتھ سری لنکا میں بھی کھیلا جا رہا ہے۔

ذکاء اشرف کے مطابق یہ دورہ ایک عظیم لمحہ ہے اور انہیں امید ہے کہ بی سی سی آئی کے ساتھ مضبوط تعلقات ہوں گے۔

Advertisement

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا کہ اگر وہ (بی سی سی آئی) بھی اسی طرح کا جواب دیتے ہیں تو ہم بھی اسی کے مطابق جواب دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ساتھ بڑھیں گے اور دونوں بورڈز کے مضبوط تعلقات ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2008 کے بعد بی سی سی آئی کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

شکلا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا دورہ کرکٹ سے متعلق ہے اور پاکستانی شائقین کو ایشیا کپ 2023 سے لطف اندوز ہونا چاہئے کیونکہ ٹورنامنٹ میں متاثر کن میچوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے کہا کہ 2005 کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

راجر بنی نے مزید کہا کہ یہاں میچ دیکھنے کے لئے آئے ہیں جس میں کل شیڈول افغانستان کا میچ اور مستقبل میں دیگر میچز بھی شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر