Advertisement
Advertisement
Advertisement

سارہ انعام قتل کیس کی سماعت 27 ستمبرتک ملتوی

Now Reading:

سارہ انعام قتل کیس کی سماعت 27 ستمبرتک ملتوی
سارا انعام قتل کیس

سارہ انعام قتل کیس کی سماعت 27 ستمبرتک ملتوی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت 27 ستمبرتک ملتوی کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان نے کی۔

مرکزی ملزم شاہنواز کو عدالت پیش کیا گیا۔ گواہ ایس ایچ او نوازش علی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ گزشتہ سماعت پر نوازش علی کی عدم پیشی کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوئی تھی۔

سارہ انعام کے والد انعام الرحیم اور ملزم شاہنواز کے والد ایاز میر کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ پراسیکیوٹر رانا حسن عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سارہ انعام کے وکیل راؤ عبدالرحیم اوروکیل صفائی بشارت اللہ خان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

Advertisement

وکیل صفائی نے پوچھا کہ جب آپ نے رپورٹ لکھائی آپ کو آلہ قتل کا تو علم تھا تو لکھا کیوں نہیں۔ استغاثہ میں لکھا گیا مقتولہ کے سر پر زخم تھا رپورٹ میں نہیں۔

وکیل راؤعبدالرحیم نے کہا کہ سارہ انعام کے والد نے اپنے بیان میں لکھوایا ہے کہ سرپرڈمپل مار کر قتل کیا۔

گواہ نواز علی نے بتایا کہ ڈاکٹر نے کہا کہ وجہ موت سر پر لگی چوٹ ہے اس لئے صرف اسی کا ذکر کیا۔

وکیل صفائی کی جانب سے گواہ نوازش علی سے ابتدائی تفتیش اور رپورٹ کے حوالے سے سوال کیا، واقع کا کوئی چشم دید گواہ نہیں آپ بھی نہیں۔

وکیل صفائی نے ایس ایچ او نوازش علی پر جرح مکمل کر لی۔

جج اعظم خان نے کہا کہ 26 تاریخ رکھ لیتے ہیں جس پروکیل مقتولہ نے کہا کہ 26 تاریخ کو میں نے کراچی پیش ہونا ہے۔ تفتیشی افسر اگلی سماعت پر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس اہداف کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
پنجاب پولیس کی بڑی کارروائیاں، 10 ہزار سے زائد خطرناک مجرمان گرفتار
وزیراعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ اور انگریزی چینل کا افتتاح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر