
پیپلزپارٹی کےپاس بھٹوزندہ ہےکہ سواپیش کرنےکیلئےکچھ نہیں، حنیف عباسی
رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کےپاس بھٹوزندہ ہےکہ سواپیش کرنےکیلئےکچھ نہیں۔
راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے لیگی رہنما چوہدری تنویرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں ملک دوبارہ ٹیک آف ہوتا نظر آئےگا، جو کہتا تھا جیل میرا سسرال ہے وہ آج کل مل نہیں رہا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ 21اکتوبرکو نوازشریف کا تاریخی استقبال کیا جائےگا، پیپلز پارٹی کی کارکردگی ہمیشہ صفر ہی رہےگی ، پیپلزپارٹی کےپاس بھٹو زندہ ہےکہ سواپیش کرنےکیلئےکچھ نہیں۔
انھوں نے کہا کہ کبھی نہیں کہا تھا پیپلز پارٹی سے مل کر الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں بھٹو زندہ ہے، وہ مرچکا ہے، چوہدری تنویرصاحب لندن میں تھے۔ کیا بات ہوئی خود بتائیں گے، مقامی قیادت یہاں موجود ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں، تمام ساتھیوں کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ راولپنڈی کو دلہن کی طرح سجائیں گے دنیا دیکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بجلی نہیں تھی دہشتگری تھی تو ہم نے اضافی بجلی بنائی، سی پیک مکمل ہونے جارہا تھا، ہم سے 16 ماہ کا حساب نہ مانگیں اس میں 13 جماعتیں تھیں۔ نوازشریف کی جب حکومت گرائی گئی تو حالات بہت اچھے تھے۔
اس موقع پرچوہدری تنویرنے کہا کہ یہاں بیٹھے لوگ کہیں دہائیوں سے میاں صاحب کے ساتھ ہیں۔ میں نے دعوت دی تھی کہ اسلام آباد اتریں۔ ہم موٹروے کے ذریعے چھوڑ کر آئیں۔ نوازشریف نے پنجاب، بلوچستان کا نقشہ بدلا۔ یہ لیڈر کی نشانی ہوتی ہے کے پی کے سندھ میں ملک کی بات کی۔
انھوں نے کہا کہ اصل محرک کو دیکھنا ہوگا کون روڑے اٹکانے ہیں۔ جو ملک تباہ ہوئے ان کی سرحدیں محفوظ نہیں تھیں، شہرتو شہر دیہات بھی نوازشریف کے دور میں ترقی کر رہے تھے۔ ایک شخص نے نوجوان نسل کو برباد کر دیا کسی کو بغیر پیسوں نوکری ملی ہے، ہمیں اس شہر سے پلاننگ کے تحت ہرایا گیا تاکہ ترقی کا راستہ روکا جاسکے، ہمارے ناراض ساتھی اس ایجنڈے پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News