شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو روس کے دورے کے اختتام پر 6 عدد ڈرونز طیاروں کا تحفہ دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو روس کے دورے کے موقع پر ایک علاقائی گورنر کی جانب سے تحفے کے طور پر پانچ دھماکہ خیز ڈرون، ایک جاسوس ڈرون اور ایک بلٹ پروف جیکٹ تحفے میں دی گئی ہے۔
ہفتے کے روز انہوں نے ولادی ووستوک میں روسی وزیر دفاع سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ہائپر سونک میزائل سسٹم سمیت جدید ترین ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔
شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کو شمالی کوریا کے سرکاری نام کا استعمال کرتے ہوئے عمودی ٹیک آف کے ساتھ پانچ کامیکاز ڈرون اور ایک ‘گیران -25’ جاسوس ڈرون موصول ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین اور شمالی کوریا کی سرحد وں سے متصل پرائموری خطے کے گورنر نے کم جونگ ان کو بلٹ پروف تحفظ اور تھرمل کیمروں کے ذریعے نہ دیکھے جانے والے خصوصی لباس کی بھی پیش کش کی۔
روس کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کے روز کم جونگ ان نے ولادی ووستوک کی بندرگاہ کے شمال میں واقع آرتیوم شہر میں اپنی بکتر بند ٹرین میں سوار ہو کر روس کے مشرق بعید کے دورے کا اختتام کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
