 
                                                                              پولینڈ کی حکومت نے یوکرین کے اناج کی درآمد پر پابندی میں یکطرفہ طور پر توسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے.
عرب میڈیا کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے مزید فیصلے سے قطع نظر ہم یوکرین کے اناج کے لیے اپنی سرحد نہیں کھولیں گے۔
واضح رہے کہ یوکرین کے اناج پر یورپی یونین کی موجودہ پابندیاں 15 ستمبر کو ختم ہو جائیں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اب بھی یورپی یونین کی سطح پر پابندی میں توسیع پر غور کر رہی ہے لیکن ہر صورت میں ایسا کرے گی۔
پولینڈ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر برسلز نے پابندی برقرار نہ رکھی تو ہم خود ان اقدامات کو متعارف کرائیں گے کیونکہ پولینڈ کے دیہی علاقوں کے مفادات ہمارے لیے سب سے اہم ہیں۔
یوکرین میں تنازعہ اور بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرینی اناج کی برآمدات کے ساتھ مسائل کے نتیجے میں یورپی یونین یوکرین کے اناج کے لئے ایک اہم ٹرانزٹ راستہ اور برآمد کی منزل بن گئی ہے.
جون میں یورپی یونین نے یوکرین سے اناج کی درآمد کو پانچ رکن ممالک تک محدود کرنے پر اتفاق کیا تاکہ ان کے کسانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے جنہوں نے مقامی منڈیوں پر قیمتوں میں کمی کے لئے ان درآمدات کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
یاد رہے کہ یورپی یونین میں شامل پانچ ممالک بلغاریہ، ہنگری، پولینڈ، رومانیہ اور سلوواکیا نے جمعہ کو ختم ہونے والی پابندیوں میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔
پولینڈ میں یہ مسئلہ خاص طور پر حساس ہے کیونکہ ملک میں اگلے ماہ انتخابات ہو رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 