Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل دے گا، امریکی میڈیا

Now Reading:

امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل دے گا، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین میزائل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اس معاملے سے واقف امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین کو کچھ اے ٹی اے سی ایم ایس میزائل ملیں گے جن کی رینج 190 میل (300 کلومیٹر) تک ہوگی۔

یہ میزائل کیف کو فرنٹ لائن کے پیچھے روسی اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بنائے گا۔

یوکرین کے کم از کم ایک میزائل نے جمعے کے روز کرائمیا میں روس کے بحیرہ اسود کے بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

یوکرین کے ایک فوجی ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سیواستوپول کی بندرگاہ پر حملہ اسٹورم شیڈو میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جو برطانیہ اور فرانس کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں، جو کیف کے لیے مغربی ہتھیاروں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

Advertisement

اس طرح کے میزائلوں کی رینج صرف 150 میل سے زیادہ ہے۔

امریکی نیوز چینل اورمعروف امریکی جریدے نے نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی سے کہا ہے کہ کیف کو ‘کم تعداد میں’ اے ٹی اے سی ایم ایس (آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم) میزائل ملیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

امریکی جریدے کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ہتھیار کیف بھیجے جائیں گے۔

دریں اثنا ایک اور امریکی اشاعتی ادارے نے بات چیت سے واقف متعدد افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کو ایک وار ہیڈ کے بجائے کلسٹر بموں سے لیس اے ٹی اے سی ایم ایس ملے گا۔

واضح رہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی فراہمی کے حوالے سے امریکہ اور نہ ہی یوکرین نے سرکاری طور پر امریکی میڈیا کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر