Advertisement
Advertisement
Advertisement

افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفراورغیرقانونی اختیارات کےاستعمال کیخلاف دائردرخواست پرنوٹس

Now Reading:

افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفراورغیرقانونی اختیارات کےاستعمال کیخلاف دائردرخواست پرنوٹس
پشاور ہائیکورٹ

کےپی کےاسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کےمعاملےپرفریقین سے جواب طلب

کے پی کے نگراں حکومت کی جانب سے افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفراورغیر قانونی اختیارات کےاستعمال کیخلاف دائر درخواست پرعدالت نے نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفراورغیر قانونی اختیارات کے استعمال کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

پشاورہائی کورٹ میں سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

وکیل درخواست گزار فواد الرحمان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ نگران حکومت افسران کی مسلسل غیر قانونی پوسٹنگ ٹرانسفر کر رہی ہے، پوسٹنگ ٹرانسفر پر 22 جنوری 2023 کو الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کی ہے۔

 وکیل درخواست گزارنے کہا کہ پابندی کے باوجود نگراں حکومت پوسٹنگ ٹرانسفر کر رہی ہے۔ نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں۔ نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے تحت نگران حکومت الیکشن کمیشن کے اجازت کے بغیر پوسٹنگ ٹرانسفر نہیں کر سکتی۔ نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرنا ہے۔ نگران حکومت کی ترقیاتی فنڈز کا استعمال اور پوسٹنگ ٹرانسفرغیرقانونی ہے۔

درخواست گزارنے استدعا کی کہ نگران حکومت کی پوسٹنگ ٹرانسفر سمیت دیگر غیر قانونی اقدامات کالعدم قراردی جائے۔

عدالت نے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر