بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے جنوبی افریقہ نے اپنے ممکنہ اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کو شامل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئنٹن ڈی کوک کو کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے جنوبی افریقہ کے 15 رکنی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے جو ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) سے ریٹائرمنٹ سے قبل ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔
ٹیمبا باووما پروٹیز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک بھارت میں ٹورنامنٹ کے بعد اپنے ون ڈے کیریئر کا اختتام کریں گے۔
30 سالہ اوپنر پہلے ہی پانچ روزہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں لہذا وہ صرف ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں اپنے ملک کے لئے دستیاب ہیں جو کھیل کا سب سے مختصر فارمیٹ ہے۔
وکٹ کیپر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کی گئی جس میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے کوچ روب والٹر کے مطابق ڈی کوک کے پاس اس فارمیٹ میں ابھی کچھ کام باقی ہے۔
والٹر نے ڈی کوک کے ون ڈے کیریئر کا اختتام انداز میں کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئنی 50 اوورز کی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے لیے شاندار کھلاڑی رہے ہیں۔
ڈی کوک کھیل کے تینوں بین الاقوامی فارمیٹ میں اپنے ملک کی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر کرکٹ انوک نکوے نے کہا کہ ہم ون ڈے کرکٹ سے دستبرداری کے ان کے فیصلے کو سمجھتے ہیں اور ہم ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
