Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریکوڈک معاہدہ آئین و قانون کے مطابق کیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل کا تفصیلی نوٹ

Now Reading:

ریکوڈک معاہدہ آئین و قانون کے مطابق کیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل کا تفصیلی نوٹ
سپریم کورٹ

ریکوڈک معاہدہ آئین و قانون کے مطابق کیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل کا تفصیلی نوٹ

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی نوٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی نوٹ جاری کردیا جس میں انھوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر 9 دسمبر کو مختصر متفقہ رائے دی تھی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے تفصیلی نوٹ میں کہا کہ تاحال ریکوڈک منصوبے پر صدارتی ریفرنس سے متعلق تفصیلی رائے جاری نہیں ہوئی، ریکوڈک معاہدہ آئین و قانون کے مطابق کیا گیا۔

تفصیلی نوٹ میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پاکستان پر پچھلے ریکوڈک منصوبے کی خلاف ورزی پر عائد 10 ارب ڈالرجرمانے سے سنگین اثرات ہوتے، خوش قسمتی سے پاکستان پر عائد بھاری جرمانہ معاہدے کی صورت طے ہوا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے تفصیلی نوٹ میں یہ بھی کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کے مقامی مزدوروں اور عوام کو فائدہ پہنچے گا، عدالت نے انہی وجوہات پر ریکوڈک معاہدے کی توثیق کی اجازت دی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، دفتر خارجہ
حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ
سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی
پاک بحریہ کے جہاز کی بڑی کارروائی، 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
سپر ٹیکس کیسز سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر