Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پرسپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

Now Reading:

محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پرسپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
سپریم کورٹ

افسران کے عہدوں کیساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی

محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پرسپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں حکم دیا کہ چیف سیکرٹری سندھ دس دنوں میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیں۔ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری لاء کو بھی شامل کیا جائے۔

عدالتِ عظمٰی نے تحریری فیصلے میں کہا کہ انکوائری کمیٹی 56 درخواست گزاروں کو نوٹسز جاری کرکے طلب کرے، انکوائری کمیٹی چھپن درخواست گزاروں کے تقرر کا عمل جانچے اور ذاتی شنوائی کا موقع دے، انکوائری کمیٹی چھپن درخواست گزاروں میں سے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والوں کا امتحان لے کر کامیاب ہونے والوں کو لیٹر جاری کرے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جعلی طریقے سے بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، انکوائری کمیٹی 90 روز میں انکوائری مکمل کرے، جو ملازمین بھرتی ہوکر کام کر چکے ہیں انکی تنخواہوں کا فیصلہ کمیٹی کرے، غیر قانونی بھرتیاں کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ملازمتوں سے فوائد اٹھانے والے اکیلے ذمہ دار نہیں ہیں، درخواست گزاروں کو آرٹیکل 10-اے کے تحت شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر