
نوازشریف جب گئے توجیل کی دیواریں توڑ کرنہیں گئےتھے، مرتضیٰ سولنگی
مرتضٰی سولنگی کا کہنا ہے کہ نوازشریف جب گئے توجیل کی دیواریں توڑ کرنہیں گئےتھے، نوازشریف عدالت اور اس وقت کی حکومت کی اجازت سے باہرگئے۔
نگراں وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کےاقدامات سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اسکا فائدہ عوام کو منتقل ہوگا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی پر قانونی پیچیدگیوں کا علم نہیں، نوازشریف جب گئے تو جیل کی دیواریں توڑ کرنہیں گئےتھے، وہ عدالت اوراس وقت کی حکومت کی اجازت سے باہرگئے، نگراں حکومت جلد آئینی ذمےداری پوری کرےگی۔ اس ریس میں ہمارا کوئی گھوڑا نہیں ہے۔
نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ انتخابات سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں الجھن ہے، الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے، شفاف انتخابات کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے، الجھن پیدا کرنا لوگوں کا کاروبار ہے، امید ہے جلد حتمی تاریخ دے دی جائے گی، الیکشن کمیشن نےجنوری کےآخری ہفتےمیں الیکشن کااعلان کیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے مذید کہا کہ صحافیوں کے ساتھ زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، صحافیوں کی بہبود ترجیحات میں ہے، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، جوملازمین کوتنخواہ نہیں دے گا، اس کواشتہارات نہیں دینگے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News