
کولمبو میں خراب موسم کی پیش گوئی کے باعث ایشیا کپ 2023 کے سپر فور کے چار میچز سمیت فائنل ہمبنٹوٹا منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں شیڈول ایشیا کپ 2023 کے میچز کو ہمبنٹوٹا منتقل کیا جا سکتا ہے کیونکہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) بارش کی وجہ سے میچوں کے متاثر ہونے کے خطرے کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہمبنٹوٹا میں عام طور پر ستمبر میں کولمبو اور پالی کیلے کے مقابلے میں کافی کم بارش ہوتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ میچوں کو وہاں منتقل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
تاہم، سری لنکا کے جنوبی ساحل پر واقع اس مقام پر میچوں کو منتقل کرنے میں لاجسٹک پیچیدگیاں ہیں۔
یہ اسٹیڈیم کسی بھی شہری مرکز سے کچھ فاصلے پر واقع ہے اور بنیادی طور پر سوریہ ویوا کے ایک چھوٹے سے قصبے کے قریب ایک جنگل میں واقع ہے، یہاں سے اعلیٰ معیار کے ہوٹلز بھی 45 منٹ کی ڈرائیو پر ہیں۔
چونکہ ایشیا کپ 2023 کی ممکنہ ری شیڈولنگ تاخیر سے ہوئی ہے ، لہذا یہ واضح نہیں ہے کہ منتظمین چاروں ٹیموں اور معاون عملے کے ساتھ ساتھ میچ آفیشلز ، کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹ عملے کے لئے ہوٹلز میں کمرے بک ہو سکتے ہیں یا نہیں۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے بیک اینڈ کو ہمبنٹوٹا منتقل کرنے میں لاجسٹکس ہی واحد رکاوٹ ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ہمبنٹوٹا کو وینیو کے طور پر سائن کر لیا گیا ہے۔
اگرچہ کولمبو نے گزشتہ چند سالوں میں ستمبر میں محدود اوورز کے میچوں کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی ہے ، لیکن پچھلے کچھ دنوں میں شہر میں کافی بارش دیکھی گئی ہے ، جس میں شہر کے شمالی علاقوں میں سیلاب دیکھا گیا ہے ، جو کھیتاما اسٹیڈیم سے زیادہ دور نہیں ہے۔
اس بارش کے ساتھ ساتھ پالی کیلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے واش آؤٹ نے براڈکاسٹرز اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ بارش نے پالی کیلے میں بھارت اور نیپال کے میچ کو بھی متاثر کیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام کا دعویٰ ہے کہ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دمبولا میں فلڈ لائٹس ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے کافی نہیں ہیں۔
شیڈول میں تبدیلی سے ایشیا کپ 2023 متاثر ہونے والے سپر فور کے میچز 9، 10، 12 اور 14 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ فائنل 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ہمبنٹوٹا نے حال ہی میں 22 اور 24 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو ایک روزہ میچوں کی میزبانی کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News