نیپالی گلوکارہ
نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ نے کہا کہ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنا زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہے، پاکستان کے لیے دو ملی نغمے تیار کررہی ہوں، موقع ملا تو لاہور اور اسلام آباد میں پرفارم کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے ساتھ میں گلوکاری کو بھی وقت دیتی ہوں، نیپال کی مقامی فلموں میں گانا گاتی ہوں، نیپال ٹی وی، ریڈیو اور یوٹیوب پر میرے گانے بے حد مقبول ہیں لیکن جب سے ایشیا کپ میں گانا گایا ہے تب سے بھارت سے بھی گانے کی دعوت ملی ہے۔
نیپالی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ آسمان کا رنگ نیلا ہے آسمان ہر جگہ موجود ہے اس کی کوئی سرحد نہیں اس لیے فنکار، ہنر مند، کھلاڑی اور موسیقار کی بھی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ میں اپنے وطن نیپال سے بہت محبت کرتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ اپنے وطن کا نام روشن کروں، پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پرفارم کرنا بہت اچھا تجربہ رہا پاکستانی بہت مہمان نواز اور موسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں۔
تریشلا گرونگ نے مزید کہا کہ مجھے کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن ایشیا کپ کی وجہ سے اب میں کرکٹ کے میچز شوق سے دیکھتی ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، ایسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ نیپال کی کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ناکام ہوگئی لیکن بھارت اور پاکستان کے خلاف کھیل کر نیپالی کھلاڑیوں کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
