بھارت کی عالمی سُبکی میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا ہے جب اسپین کے صدر نے بھی جی-20 سربراہی اجلاس میں آنے سے معذرت کر لی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارتی ارمان اس وقت جھاگ کی طرح بیٹھ گئے جب روس اور چین کے بعد اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے بھی جی-20 سربراہی اجلاس میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔
جی-20 سربراہی اجلاس کے اہم رکن اسپین کے صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ان کا کورونا تیسٹ مثب آیا ہے اور طبی رپورٹ کے مطابق ان کے جسم میں کورونا کی معمولی علامات موجود ہیں۔
اسپین کے صدر نے پیڈرو سانچیز نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ حفظ ماتقدم کے طور پر انہیں طبی ماہرین نے تمام سفری سرگرمیوں سے منع کیا ہے۔
اپنی صحت کے حوالے سے اسپینش صدر نے لکھا کہ وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جی-20 سربراہی اجلاس میں اسپین کے صدر کی جگہ نائب صدر اور وزیر خارجہ بھارت آئیں گے۔
روس اور چین کے بعد اسپین کے صدر کی عدم شرکت کے باعث بھارت کی جی-20 اجلاس کی کامیابی کے پیشگی دعووں کو زبردست دھچکا لگا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
