
خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے گجرات سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرکو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے گجرات سرکل کے مطابق گرفتارملزم یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے۔ گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔
ملزم جاوید حسین ایف آئی اے گجرات سرکل کو 7 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم لیبیا میں مقیم انتہائی مطلوب ملزم حمزہ سنیارے کا فرنٹ مین ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم گجرات سے انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد بار چھاپے مار گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News