سندھ میں ایم کیو ایم اورجی ڈی اے مل کر حکومت بنائیں گے، مصطفٰی کمال
رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم اورجی ڈی اے مل کر حکومت بنائیں گے، دونوں جماعتیں پہلے بھی حکومت بنا چکی ہیں۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اورجی ڈی اے کے رہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو جس میں مصطفٰی کمال نے کہا کہ ہمارے اتحاد سے لوگوں میں امید جاگی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے ملک کر سندھ میں حکومت بنائیں گے۔
مصطفٰی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے مل کراچھی حکومت بنا سکتے ہیں، اگر سندھ نہیں چلے گا تو پاکستان نہیں چلے گا۔ قرض لے کر پاکستان کو مذید نہیں چلا سکتے۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن شفاف کروانے ہیں تو وہ دکھنے بھی چاہییں۔ الیکشن کمیشن کا رول مثبت نہیں رہا ہے۔ انتخابات سے پہلے بیوروکریسی کو غیرجانبدارہونا چاہیے۔ پاکستان اب کسی ایڈوینچرکا متحمل نہیں ہو سکتا۔
مصطفٰی کمال نے مذید کہا کہ ٹینکرزمیں پانی آتا ہے نلکوں میں کیوں نہیں آتا؟ پاکستان میں ماحول سازگارنہیں ہوا تو کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
