Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2023، سپر فور مرحلے کے مقام میں تبدیلی کا امکان

Now Reading:

ایشیا کپ 2023، سپر فور مرحلے کے مقام میں تبدیلی کا امکان

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے سری لنکا میں ہونے والے سپر فور مرحلے کے مقام میں تبدیلی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کولمبو میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر ایشیا کپ کے سپر فور میچوں کے مقام میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ سپر فور کے پانچ میچ اور فائنل 9 ستمبر سے کولمبو میں شیڈول ہیں، لیکن موسم میں نرمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

Asia Cup 2023 matches could be shifted out of Colombo due to heavy rain:  Report | Cricket News – India TV

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے تناظر میں اے سی سی اس وقت سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) اور ٹورنامنٹ کے میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ وینیو کی ممکنہ تبدیلی کے بارے میں بات چیت میں مصروف ہے۔

اے سی سی کے پاس حتمی فیصلہ کرنے کے لئے مزید دو دن ہیں کیونکہ کولمبو مرحلہ 9 ستمبر کو ہی شروع ہوگا۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ممکنہ تبدیلی کے لیے تین مقامات پر غور کیا جا رہا ہے جن میں پالیکیلے، دمبولا اور ہمبنٹوٹا شامل ہیں۔

Heavy rains in Colombo may force Asia Cup Super Four games to be shifted to  another

ایونٹ میں حصہ لینے والی چھ ٹیموں کو مقام میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

پالی کیلے اس وقت ایشیا کپ لیگ میچوں کی میزبانی کر رہا ہے لیکن اس پہاڑی قصبے میں بارش کا امکان بھی زیادہ ہے۔

دمبولا پالیکیلے سے تقریبا 70 کلومیٹر دور ہے، اور سابق شہر میں بارش کے امکانات بہت کم ہیں۔

تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ دمبولا کا رنگیری انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم مختصر نوٹس پر اتنے زیادہ میچوں کی میزبانی کے لئے تیار نہیں ہوگا۔

Advertisement

Heavy rain in Colombo may force Asia Cup Super Four games to be shifted to  another venue: Report - GulfToday

سری لنکا میں اس وقت موسم سب سے زیادہ روشن رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اے سی سی ایشیا کپ کے میچوں کی میزبانی کے لیے مہندا راجا پاکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تیاریوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

کولمبو مرحلے کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا تاہم سری لنکن بورڈ ایونٹ کو بارش کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہتا تھا، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے اے سی سی کے پاس مزید دو دن کا وقت ہے۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر