Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان کی دھمکیوں سے خوف زدہ پانچ افغان خواتین آج فرانس پہنچیں گی

Now Reading:

طالبان کی دھمکیوں سے خوف زدہ پانچ افغان خواتین آج فرانس پہنچیں گی

فرانس نے افغان طالبان کی دھمکیوں سے خوف زدہ پانچ افغان خواتین کو اپنے ملک میں پناہ دے دی ہے جو آج فرانس پہنچیں گی۔

عرب میڈیا کی خبر کے مطابق فرانس نے افغان طالبان کی دھمکیوں سے خوف زدہ پانچ افغان خواتین کو آج اپنے ملک میں رہنے کے لیے پناہ دے دی ہے۔ جو پاکستان سے فرانس کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔

ان خواتین میں یونیورسٹی کے ایک سابق ڈائریکٹر، ایک سابق این جی او کنسلٹنٹ، ایک سابق ٹیلی ویژن پریزنٹر اور کابل کے ایک خفیہ اسکول کی ٹیچر شامل ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون کے ساتھ تین بچے بھی تھے۔

واضح رہے کہ اگست 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان حکام نے اسلام قوانین نافذ کئے، اور خواتین کو شرعی پردے کا حکم دیا گیا۔

طالبان حکومت نے خواتین اور لڑکیوں کے ہائی اسکول اور یونیورسٹی جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ساتھ ہی پارکوں، میلوں اور جمنازیم میں جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Advertisement

لیسچی نے کہا کہ فرانس پہنچنے کے بعد انہیں پناہ گزینوں کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا اور انہیں رہائش فراہم کی جائے گی جبکہ پناہ گزین کا درجہ حاصل کرنے کے لئے ان کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔

ان خواتین نے ہمسایہ ملک پاکستان میں عارضی پناہ حاصل کر رکھی تھی۔ فرانسیسی امیگریشن اتھارٹی کے سربراہ ڈیڈیئر لیسچی نے کہا کہ وہاں سے فرانسیسی حکام نے ان کے انخلا کا انتظام کیا۔

طالبان نے خواتین کو اقوام متحدہ کی ایجنسیوں یا این جی اوز کے لیے کام کرنے سے روک دیا گیا ہے، ہزاروں خواتین کو سرکاری ملازمتوں سے برخاست کر دیا گیا ہے یا گھروں میں رہنے کے لیے پیسے دیے گئے ہیں۔

فرانسیسی امیگریشن اتھارٹی کے سربراہ ڈیڈیئر لیسچی کا کہنا ہے کہ صدارتی حکم نامے کے تحت ان خواتین پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جنہیں بنیادی طور پر طالبان کی جانب سے خطرہ لاحق ہے کیونکہ وہ افغان معاشرے میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ یا مغربی لوگوں کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں.

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر