Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپال میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال، تمام سرکاری اسکول بند

Now Reading:

نیپال میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال، تمام سرکاری اسکول بند

نیپال میں اساتذہ کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے تمام سرکاری اسکولوں میں لاکھوں طلبہ کی کلاسیں متاثر ہوئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق تقریبا ایک لاکھ دس ہزار اساتذہ پارلیمنٹ میں تعلیمی اصلاحات کے بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہڑتال کے باعث ملک بھر کے تمام سرکاری اسکول بند ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کو اسکولوں کی نگرانی دینے اور اساتذہ کے سیاسی وابستگی رکھنے والے گروہوں میں شامل ہونے پر پابندی کی تجاویز کے خلاف ہیں۔

جمعرات کے روز متعدد مظاہرین نے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پارلیمنٹ کی عمارت کی طرف مارچ کیا۔

مظاہرین نے اسٹیل کے بیریکیڈ کو عبور کرنے کی کوشش کی تو لاٹھیوں سے لیس پولیس اہلکاروں نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔

Advertisement

دوسری جانب طلباء اور والدین بدامنی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ کلاسیں دوبارہ شروع ہوسکیں۔

سالانہ امتحان کی تیاری کرنے والی 16 سالہ سمرن بھٹا آچاریہ نے کہا کہ میرے اپنے اساتذہ میرے مستقبل کے خلاف کیسے کھیل سکتے ہیں۔
سمرن کی ماں سبیتری آچاریہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کےسالانہ امتحان کی تیاری کے حوالے سے کئی دنوں کی چھٹی لی ہے۔

اساتذہ اس بل کی ایک شق کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جو انہیں سیاسی وابستگی رکھنے والی تنظیموں میں شامل ہونے سے روکتی ہے۔

نیپالی اساتذہ ملک میں جمہوریت کی لڑائی میں نمایاں طور پر شامل تھے۔ ملک میں اپنے پہلے پارلیمانی انتخابات 1959 میں منعقد ہوئے تھے اور سیاسی جماعتیں طویل عرصے سے اساتذہ کو کارکنوں کے طور پر بھرتی کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

کچھ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی سیاست میں شمولیت تعلیم کے معیار کو کمزور کرتی ہے اور ان اداروں میں جماعتی سیاست پر پابندی عائد کرنے کی دلیل دیتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر