
فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی نے سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔
ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی تھی اس دوران سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ میچ کے بعد بابراعظم نے ڈریسنک روم میں کھلاڑیوں پر غصہ کیا اس دوران بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
نجی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کے مطابق قومی ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی نے ان افواہوں کر رد کرتے ہوئے کہا کہ شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی باتیں چلتی رہتی ہیں لیکن ہم سب کھلاڑیوں کا فوکس صرف کرکٹ اور خاص طور پر ورلڈکپ پر ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ‘ٹیم میٹنگ میں سب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن زبانی جھگڑے یا کوچنگ اسٹاف کی مداخلت کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سب ایک ساتھ ہی میٹنگ سے اٹھے اور بہت سے ساتھی پاکستان واپس چلے گئے’۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News