ایشین کرکٹ کونسل نے سپر فور کے مرحلے میں ایونٹ کے سب سے ہائی وولٹیج میچ کو ہر صورت مکمل کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کے میچ کو ہر صورت مکمل کرانے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل نے اضافی دن دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لیگ میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا، جبکہ سپر فور میں دونوں ٹیموں کا ٹاکرا بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ناک آؤٹ مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گی، اگر بارش نے میچ میں خلل ڈالا تو میچ اگلے دن 11 ستمبر کو وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ختم ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے ہائی وولٹیج میچ کے لیے اضافی دن کی درخواست کی تھی.
پاکستان اور بھارت کے اس ناک آؤٹ مرحلے کا میچ اگر بارش کے باعث دوسرے دن تک گیا تو پھر دونوں ٹیموں کو اپنے اگلے میچ بغیر کسی وقفے کے کھیلنا ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
