 
                                                      محکمہ داخلہ پنجاب نےسانحہ جڑانوالہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات تیار کرلیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نےسانحہ جڑانوالہ کے معاملے میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات تیار کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کے معاملے پرمحکمہ داخلہ پنجاب سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کروائے گا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ جڑانوالہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات تیار کرلیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سانحہ جڑانوالہ جوڈیشل کمشن بنانے کی حتمی فیصلہ وزیراعلی پنجاب کریں گے، وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی منظوری سے جوڈیشل کمیشن تشکیل پائے گا۔
جوڈیشل کمیشن سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 