Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ کیس؛ الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

Now Reading:

توشہ خانہ کیس؛ الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کی آخری مہلت
لاہور ہائیکورٹ

توشہ خانہ کیس؛ الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

سیاستدانوں کیخلاف توشہ خانہ معاملے پر سماعت کرتے ہوئےعدالت نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پرسخت اظہار برہمی کیا اور الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالتوں کا مذاق بنارکھا ہے، ایک ماہ گزرنے کےباوجود جواب کیوں جمع نہیں کرایاگیا۔ کیوں نہ عدالت آج ہی اس درخواست پر فیصلہ سنائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، صرف ایک شخصیت کے خلاف کارروائی کی گئی، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں پسند اور نا پسند کو ملحوظ خاطر رکھا، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ میں کارروائی کر کے نااہل قرار دیا گیا۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے کسی دوسرے رکن اسمبلی کے خلاف شکایت درج نہیں کی، تحائف لینے اور ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف یکساں کارروائی ہونی چاہیے، استدعا ہے کہ عدالت توشہ خانہ کے تحائف ظاہرنہ کرنے والے ممبران اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر