
نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ژوب میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں 3دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
نگران وفاقی وزیرداخلہ نے شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کیلئے دعا اورلواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکے جذبہ حب الوطنی کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ارض پاک پر موجود ایک ایک دہشت گرد اور ملک دشمن کا صفایا کریں گے۔
انھوں نے اپنے بیان میں مذید کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان میں امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔
ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News