
کنگنا رناوت کی بنارسی ساڑھی میں دلکش تصاویر وائرل
بالی وڈ کی با صلاحیت اداکارہ کنگنا رناوت کا ساڑھی لُک مداحوں کو بھا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کنگنا رناوت ایک خوبصورت بنارسی ساڑھی پہنی ہوئی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ پچھلی بار جب کرن جوہر میری فلم دیکھنے کے اشتیاق میں تھے تو میری کردارکشی کیلئے بدترین مہم شروع ہوگئی تھی۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ہفتے کے آخر میں فلم ‘منیکارنیکا’ ریلیز ہونا تھی اور کرن جوہر نے کہا کہ میں فلم کا انتظار کر رہا ہوں۔
AdvertisementHa ha last time when he said he was excited to see Manikarnika, the worse smear campaign of my life was unleashed upon me on its releasing weekend … almost all main actors working in the film were paid to sling mud on me and sabotage the film and suddenly the most successful… https://t.co/iruVo5wq5o
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) August 22, 2023
کنگنا نے بتایا تھا کہ پوری فلم کے مرکزی اداکاروں کو میری کردارکشی کیلئے رقوم ادا کی گئیں اور فلم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔
کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اب میری نئی فلم ‘ایمرجنسی’ کیلئے بھی کرن نے کہا ہے کہ وہ اسے دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ کرن کے اس بیان کے بعد مجھے تو ابھی سے ڈر لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل کرن جوہر نے برسہا برس بعد کنگنا رناوت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی نئی فلم ‘ایمرجنسی’ دیکھنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News