Advertisement
Advertisement
Advertisement

تائیوان، فیکٹری میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

Now Reading:

تائیوان، فیکٹری میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

تائیوان کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی تائیوان میں گالف بال فیکٹری میں آگ لگنے اور اس کے بعد ہونے والے دھماکوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ پانچ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنگ تنگ کاؤنٹی میں واقع فیکٹری میں جمعے کی رات آگ بھڑک اٹھی اور رات بھر جاری رہی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن فیکٹری میں کام کرنے والے چار مزدوروں اور ایک فائر فائٹر کی تلاش میں ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

100 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Advertisement

تائیوان کے خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے ہفتے کے روز تائی پے میں ایک تقریر میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس سانحے سے متاثرہ افراد کی عیادت کے لیے پنگ تنگ جائیں گی۔

صدر سائی انگ وین نے کہا کہ پنگ تنگ کاؤنٹی کی حکومت نے آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کیا ہے۔

پنگ تنگ کاؤنٹی کے مجسٹریٹ چو چن می نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

مجسٹریٹ چو چن نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے بعد اپنی پوسٹ میں کہا کہ اہل خانہ کے غم کا سامنا کرتے ہوئے میں سر جھکانے، معافی مانگنے اور گہری تعزیت کا اظہار کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر