 
                                                                              سربیا نے متحدہ عرب امارات کی تکنیکی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا پہلا ’اسمارٹ‘ پولیس اسٹیشن کھول دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام دبئی پولیس کے اسمارٹ پولیس اسٹیشنوں کی کامیابی سے متاثر تھا جو انسانی مداخلت کے بغیر 24 / 7 سیکیورٹی اور کمیونٹی خدمات پیش کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نئی ہائی ٹیک پولیس سہولت متحدہ عرب امارات اور سربیا کے تعاون اور سیکیورٹی، پولیسنگ اور جرائم کی روک تھام میں مہارت کے تبادلے کا حصہ ہے۔
سربیا کے وزیر داخلہ براٹیسلاو گیسک نے پولیس اسٹیشن کے قیام میں متحدہ عرب امارات کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ثبوت قرار دیا۔
دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہا کہ یہ منصوبہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن کے مطابق اپنی بین الاقوامی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی اسٹریٹجک کوششوں کا حصہ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے مزید کہا کہ ہمارا مشترکہ مقصد سربیا کے پولیس اسٹیشنوں کو تبدیل کرنا ہے ، اماراتی جدت طرازی اور سربیا کی سیکیورٹی مہارت کو یکجا کرنا ہے۔
دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ یہ سمارٹ پولیس اسٹیشن انسانی مداخلت کے بغیر 24/7 مختلف زبانوں میں مختلف خدمات فراہم کریں گے، جو دبئی میں ایس پی ایس کی عکاسی کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 