مستونگ میں 12ربیع الاول کے جلوس میں خودکش حملے کا مقدمہ درج، تحقیقات جاری
سیاسی رہنماؤں و دیگر نے مستونگ میں جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے بیان میں معصوم انسانوں کی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے اوربم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔ آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مستونگ اور ہنگو میں دھماکوں کی مذمت اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر سفاک ہیں وہ عناصر جنہوں آج کے دن بھی انسانیت کا پاس نہیں رکھا۔ انسانی جان، مال اور عزت وآبرو پر حملہ کرنے والے اسلام دشمن، ملک دشمن اور قوم کے غدار ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کے بابرکت دن کے موقع پر خونریزی بڑی سازش کا حصہ ہے۔ بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیلنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ قوم کو یک جاں ہوکرایسے فسادی عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں مذید کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ کریم شہداء کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دعا ہے کہ اللہ کریم زخمیوں کو جلد صحت عطاء فرمائے۔
نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم نے بھی مستونگ دھماکے کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انھوں نے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مستونگ بازار میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مستونگ اور ہنگو دہشت گردانہ حملے ملک کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے بھی مستونگ میں عیدمیلادالنبی کے جلوس میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اوردھماکے میں شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہارکیا۔
ایم کیوایم پاکستان نے مستونگ خودکش دھماکہ میں جلوس میں شریک متعدد افراد کی شہادت وزخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکیا۔
مستونگ میں ہونے والے دھماکے سے متعلق تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
