
کتابوں کی عدم دستیابی؛ سندھ کےسرکاری اسکولوں میں لاکھوں بچوں کاتعلیمی سال ضائع ہونےکا خدشہ
پندرہ سال سندھ میں مسلسل حکومت کرنے والی حکومت کے دعوؤں کا پول کھل گیا ہے۔ سندھ کے لاکھوں بچوں کے تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی جانب سے بھاری بجٹ کے باوجود تعلیمی نظام میں بہتری نہ آسکی۔ سندھ میں سرکاری اسکول کے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ تعلیمی سال کا دوسرا ماہ شروع ہو چکا ہے تاحال بچوں کو کتابیں نہ مل سکیں۔
ذرائع کے مطابق 70 فیصد طلبہ کو ابھی تک کتابیں نہ مل سکی۔ متعدد ڈی ای او کی جانب سے ڈائریکٹر اسکول کو خط بھی ارسال کر دیے ہیں۔ کتب کی عدم ستیابی کی وجہ سے اسکول میں طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی ٹیچرز کو زبانی ہدایت کی ہے کہ بچے بازار سے کتابیں خریدیں۔ جبکہ بازار میں بھی سندھ ٹیکسٹ بک کی متعدد کتب دستیاب نہیں۔ کتابوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے ڈائریکٹر اسکول سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News