چوہدری پرویز الٰہی دوبارہ گرفتار
چوہدری پرویز الہیٰ کو اسلام آباد پولیس نے لاہور سے گرفتارکرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او قوانین کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری
اسلام آباد پولیس چوہدری پرویز الٰہی کو لے کر روانہ
چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/WomWlCmUIR #BOLNews #PervaizElahi pic.twitter.com/J2X4ISjhZV— BOL Network (@BOLNETWORK) September 1, 2023
صبح وفاقی پولیس پرویزالٰہی کی گرفتار کرنے لاہور روانہ ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کو گرفتار کرکے اسلاام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
After high court’s orders and on the Judge’s instructions police including court security were taking my father home. As the car entered our street, it was stopped and he was abducted. If court orders are going to be ridiculed like this maybe they should officially declare it.
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) September 1, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرچوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ پولیس عدالتی حکم کے بعد میرے والد کو گھر لے جا رہی تھی، گلی میں داخل ہوتے ہی میرے والد کو اغوا کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ عدالت اس معاملے کی انکوائری کرے گی۔ عدالت ابھی حکم جاری کرتی ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو کوئی ایجنسی، ادارہ یا اتھارٹی گرفتار نہیں کرے گی۔ مذید خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
