سویڈن کی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا گزشتہ روز وسطی سویڈن میں ایک مسجد میں لگی آگ آتشزنی تھی یا نہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سویڈن پولیس مسجد میں آگ لگنے کی تحقیقات کر رہی ہے، پولیس عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کرے گی اور اس بات کی تصدیق کرے گی کہ آیا علاقے میں سیکیورٹی کیمرے موجود تھے یا نہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اسٹاک ہوم سے 150 کلومیٹر مغرب میں ایک لاکھ آٹھ ہزار افراد کی آبادی والے قصبے ایسکلسٹونا میں پیر کی سہ پہر کے قریب ایک مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
مسجد کے ترجمان انس ڈینیچے نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کوئی مشتبہ شخص نہیں اور نہ ہی کوئی گرفتاری کی گئی ہے جبکہ مسجد تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور کچھ بھی نہیں بچایا جا سکتا۔
ترجمان انس ڈینیچے نے کہا کہ مسجد گزشتہ ایک سال کے دوران تشدد کی متعدد کارروائیوں کا نشانہ بنی ہے اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔
ترجمان انس ڈینیچے نے مزید کہا کہ ابھی کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں پولیس کے اپنا کام کرنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔
پولیس نے کہا کہ وہ متعدد سراغ کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
واضح رہے کہ سویڈن کے شہر ایسکلسٹونا میں 15 سے 20 ہزار کے درمیان مسلمان رہتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
