
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو قومی کرکٹر احمد شہزاد نے 10 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔
قومی ٹیم کے لیے سب سے پہلے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنانے والے بلے باز احمد شہزاد نے ارشد ندیم سے ملاقات کی اور پاکستان کے لیے میڈل جیتنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی، ارشد ندیم ایشین گیمز میں بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتیں گے۔ اس کے علاوہ ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجائیں گے۔
Arshad @ArshadOlympian1 has huge potential. One advice I gave him – Never Give Up and your dreams will become a reality. Humbled to do my part to stand beside a Superhero Talent of Athletics & our Pakistan.
AdvertisementI encourage all Sports Stars from all fields to come fwd & support him.… pic.twitter.com/bpmWAxsIEb
— Ahmad Shahzad 🇵🇰 (@iamAhmadshahzad) September 17, 2023
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر احمد شہزاد نے ارشد ندیم کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ارشد ندیم کبھی ہار نہ مانیں اور بلاشبہ مسلسل محنت سے آپ کے خواب حقیقت بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے اور ارشد کی یہ کامیابی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News