
بھارتی فوجی
بھارت میں نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست آسام کی فوجی بیس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے اپنے کمرے میں چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اہلکار کی شناخت بپن چندرا کے نام سے ہوئی جس کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 128 بٹالین سے تھا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ پہلے ہی دو بھارتی فوج کے اہلکار خودکشی کرچکے ہیں جس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 112 بٹالین کے پرنچل ناتھ بھی شامل تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساتھی اہلکاروں نے خودکشی کرنے والے بپن چندرا کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بھارتی فوجی کی موت کی تصدیق کردی تاہم ان کے خودکشی کرنے کی اب تک کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بپن چندرا کے کمرے سے خودکشی نوٹ ملا اور نہ ایسی کوئی چیز سے ملی ہے جس سے خودکشی کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News