Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس، شمالی کوریا کے رہنما کا ایروناٹیکل فیکٹری کا دورہ

Now Reading:

روس، شمالی کوریا کے رہنما کا ایروناٹیکل فیکٹری کا دورہ

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے دورے کے دوران روسی ایروناٹیکل فیکٹری کا بھی دورہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد آج روس کے مشرق بعید کے دورے کے دوران ایک ایروناٹیکل فیکٹری کا دورہ کیا۔

روسی خبر رساں اداروں کے مطابق پیوٹن سے خلائی بندرگاہ پر ملاقات کے دو روز بعد ہتھیاروں کے معاہدے پر رضامندی کی قیاس آرائیوں کے درمیان کم جونگ ان کی بلٹ پروف ٹرین کومسومولسک آن امور پہنچی۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روس کے ایک اہم صنعتی مرکز شہر میں ہیں جہاں وہ فوجی اور شہری سازوسامان تیار کرنے والی ایوی ایشن فرم کا دورہ کریں گے۔

روسی نیوز ایجنسی نے کم جونگ ان کی ٹرین کے شہر پہنچنے کی فوٹیج شائع کی ہے جس میں ان کے استقبال کے لیے سرخ قالین بچھایا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان جو شاذ و نادر ہی اپنا ملک چھوڑ کر جاتے ہیں، نے بدھ کے روز ووسٹوکنی کاسموڈرم میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کی۔

روسی صدر نے بدھ کے روز ٹیلی ویژن پر بتایا کہ کم جونگ ان کومسومولسک آن امور میں ان فیکٹریوں کا دورہ کریں گے جہاں سویلین اور جنگی ہوا بازی کے آلات تیار کیے جاتے ہیں۔

روس کے مشرق بعید میں ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی حکام اور ماہرین نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کے تنازع میں استعمال کے لیے شمالی کوریا سے گولہ بارود خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے گزشتہ روز مزید تفصیلات بتائے بغیر اعلان کیا تھا کہ کم جونگ ان کا دورہ مزید چند روز تک جاری رہے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر