Advertisement
Advertisement
Advertisement

عراق، کربلا جانے والی بس حادثے کا شکار، 16 زائرئن جاں بحق

Now Reading:

عراق، کربلا جانے والی بس حادثے کا شکار، 16 زائرئن جاں بحق

عراق کے شہر کربلا جانے والی بس شاہراہ پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 16 زائرین جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین کی شہادت کے چہلم کے موقع پر کربلا جانے والی ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 16 زائرئن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق شمالی عراق میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں زیادہ تر شیعہ ایرانی زائرین ہیں، جب کہ لاکھوں افراد دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک اربعین کے لیے کربلا کے مقدس شہر میں جمع ہو رہے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے صوبہ صلاح الدین کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز خالد برہان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوجیل اور سامرا شہروں کے درمیان ہونے والے اس حادثے میں کم از کم 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

برہان نے حادثے کی وجوہات کی تفصیل نہیں بتائی لیکن کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران سے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Advertisement

صلاح الدین کے ایک طبی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعے کی نصف شب سے کچھ دیر قبل دو منی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

عہدیدار نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈرائیوروں میں سے ایک سو گیا تھا۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد 18 بتائی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جمعے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال اربعین کے آغاز کے بعد سے 2.6 ملین زائرین، جن میں سے زیادہ تر ایران سے ہیں، سڑک یا ہوائی راستے سے عراق میں داخل ہوئے۔

یہ اجتماع پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کی شہادت پر 40 روزہ سوگ کی مدت کے اختتام کی علامت ہے۔ اس سال یہ 6 اور 7 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر