Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنسدانوں نے کرہ ارض کا 375 سال سے غائب براعظم دریافت کر لیا

Now Reading:

سائنسدانوں نے کرہ ارض کا 375 سال سے غائب براعظم دریافت کر لیا

جغرافیائی سائنسدانوں نے کرہ ارض کا 375 سال سے غائب براعظم دریافت کر لیا ہے جو 94 فی صد زیر آب ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق تقریبا 375 سال بعد جغرافیائی سائنس دانوں نے ایک ایسا براعظم دریافت کیا ہے جو انسانی نظروں سے چھپا ہوا تھا۔

 فزکس کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین ارضیات اور سیسمولوجسٹ کی ایک چھوٹی سی ٹیم نے نیوزی لینڈیا یا ٹی ریو اے موئی کا ایک نیا نقشہ تیار کیا ہے۔

محققین نے اسے سمندر کی تہہ سے برآمد ہونے والے چٹان کے نمونوں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا۔ تحقیق کی تفصیلات جرنل ٹیکٹونک میں شائع ہوئی ہیں۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق زیلینڈیا نامی یہ براعظم 1.89 ملین مربع میل پر مشتمل ایک وسیع براعظم ہے جو مڈغاسکر کے حجم سے تقریبا چھ گنا بڑا ہے۔

Advertisement

A newly refined map of Zealandia drawn using study of dredged rock samples

سائنس دانوں کی ٹیم نے بتایا کہ کرہ ارض پر درحقیقت 8 براعظم ہیں اور تازہ ترین اضافہ دنیا کا سب سے چھوٹا، پتلا اور سب سے کم عمر ہونے کے تمام ریکارڈ توڑ دیتا ہے۔

نیا براعظم 94 فیصد زیر آب ہے، جس میں نیوزی لینڈ کی طرح صرف مٹھی بھر جزیرے ہیں۔

نیوزی لینڈ کراؤن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جی این ایس سائنس کے ماہر ارضیات اینڈی ٹلوچ کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح کسی چیز کو بے نقاب کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زیلینڈیا کا مطالعہ کرنا ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ سائنسدان اب سمندر کی تہہ سے لائے گئے چٹانوں اور مٹی کے نمونوں کے مجموعے کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

اس مجموعے میں سے زیادہ تر کھدائی کے مقامات سے آئے تھے یا دیگر علاقے کے جزیروں کے ساحلوں سے آئے تھے۔

Advertisement

محققین کو اس علاقے میں مقناطیسی بے قاعدگیاں نہیں ملیں تاہم جو کیمبل فالٹ میں اسٹرائیک سلپ کے ارد گرد کے نظریات کے خلاف دلیل دیتا ہے۔

نیا نقشہ نہ صرف زیلینڈیا براعظم کے میگمیٹک آرک محور کے مقام کو ظاہر کرتا ہے بلکہ دیگر اہم ارضیاتی خصوصیات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

زیلینڈیا اصل میں گونڈوانا کے قدیم سپر براعظم کا حصہ تھا ، جو تقریبا 550 ملین سال پہلے تشکیل دیا گیا تھا اور بنیادی طور پر جنوبی نصف کرہ میں تمام زمین کو یکجا کرتا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر