Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد سراج کا آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ

Now Reading:

محمد سراج کا آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ

کولمبو میں سری لنکا کو 50 رنز پر آؤٹ کرنے والے محمد سراج آئی سی سی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں سرفہرست آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے بولر محمد سراج نے 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد وہ پہلی پوزیشن پر واپس آ گئے ہیں، اس مقام پر انہوں نے آخری بار مارچ 2023 میں قبضہ کیا تھا۔

محمد سراج نے ٹورنامنٹ میں 12.2 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے انہوں نے تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ میں آٹھ درجے کی چھلانگ لگائی.

محمد سراج نے ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ، راشد خان اور مچل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

افغان اسپن جوڑی مجیب الرحمان اور راشد خان کی جوڑی نے بھی اپنی رینکنگ میں بہتری لاتے ہوئے بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ وہ ٹاپ 10 میں اوپر جانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے انجری سے واپسی کے بعد زبردست کامیابی حاصل کی۔

مہاراج نے پروٹیز کو پہلے دو میچوں میں شکست کے بعد پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز جیتنے والی ٹیم بننے میں مدد کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے 333 رنز کے تعاقب میں 4 وکٹوں پر 185 رنز بنا لیے
بابراعظم کی شمولیت پر اختلافات شدید، جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کا امکان نہیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر