Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس نے آئی فون 12 کی فروخت روک دی

Now Reading:

فرانس نے آئی فون 12 کی فروخت روک دی

فرانس نے ایپل کو حکم دیا ہے کہ وہ بہت زیادہ برقی مقناطیسی تابکاری خارج کرنے پر آئی فون 12 کی فروخت روک دے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فرانس نے برقی مقناطیسی تابکاری کے اخراج کی وجہ سے آئی فون 12 کی فروخت کو ملک بھر میں روک دیا ہے۔

گزشتہ روز ریڈیو فریکوئنسیز کو کنٹرول کرنے والے فرانسیسی واچ ڈاگ نے بھی ٹیکنالوجی کمپنی سے کہا کہ وہ موجودہ فونز کو ٹھیک کرے۔

اے این ایف آر نے ایپل کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتا ہے تو اسے ملک میں فروخت ہونے والے ہر آئی فون 12 کو واپس بلانا ہوگا۔

لیکن عالمی ادارہ صحت اس سے قبل موبائل فون سے خارج ہونے والی تابکاری کے بارے میں خدشات کو دور کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔

Advertisement

اس کا کہنا ہے کہ اس کی ویب سائٹ پر اس نتیجے پر پہنچنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کم سطح کے برقی مقناطیسی میدانوں کی نمائش انسانوں کے لئے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ ایپل نے آئی فون 12 کو سب سے پہلے ستمبر 2020 میں جاری کیا گیا تھا، اور یہ اب بھی دنیا بھر میں فروخت ہوتا ہے۔

ایپل نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اے این ایف آر کے جائزے کا مقابلہ کر رہا ہے اور اس نے ریگولیٹر کو ٹیکنالوجی کمپنی اور تیسرے فریق سے لیبارٹری کے نتائج فراہم کیے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ڈیوائس تمام متعلقہ قوانین کے مطابق ہے۔

ایپل کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 12 کو دنیا بھر میں تابکاری کی سطح سے متعلق قواعد و ضوابط کی تعمیل کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر