Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوڈان، ناپسندیدہ قرار دینے پر اقوام متحدہ کے سفیر نے استعفیٰ دے دیا

Now Reading:

سوڈان، ناپسندیدہ قرار دینے پر اقوام متحدہ کے سفیر نے استعفیٰ دے دیا

سوڈان میں جنگ کے معاملے پر ناپسندیدہ قرار دیئے جانے پر اقوام متحدہ کے سفیر وولکر پرتھیس نے اپنے استعفے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی وولکر پرتھس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے کیونکہ سوڈان کی فوج کے زیر کنٹرول حکومت نے انہیں جنگ زدہ ملک میں ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔

ایلچی وولکر پرتھس نے بدھ کے روز سلامتی کونسل کو بتایا کہ میں اس موقع اور مجھ پر اعتماد کے لئے سیکرٹری جنرل کا شکر گزار ہوں لیکن میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ مجھے اس ذمہ داری سے فارغ کردیں۔

سوڈان میں جاری تنازع میں حکمران عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور اس کے سابق اتحادیوں محمد حمدان ہیمیڈی ڈاگالو کی قیادت میں پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی شامل ہے۔

دونوں جرنیلوں نے 2021 میں ایک بغاوت کے ذریعے مشترکہ طور پر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا ، لیکن کنٹرول کو تقسیم کے طریقوں پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

Advertisement

استعفیٰ دینے والے ایلچی وولکر پرتھس نے متنبہ کیا کہ دو فوجی اداروں کے درمیان تصادم کے طور پر شروع ہونے والی جنگ ایک مکمل خانہ جنگی میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

وولکر پرتھیس نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس تنازع میں کون کس چیز کا ذمہ دار ہے۔

وولکر پرتھس نے کہا کہ اکثر اندھا دھند فضائی بمباری ان لوگوں کی جانب سے کی جاتی ہے جن کے پاس ایئر فورس ہوتی ہے جو کہ ایس اے ایف ہے۔

ایلچی وولکر پرتھس کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر جنسی تشدد، لوٹ مار اور قتل آر ایس ایف کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہوتے ہیں.

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر